پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتاری کے بعد رہا

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو چار گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔رہائی کے بعد اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور متعدد دیگر دوستوں کے ہمراہ حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں حراست میں رکھنے کا مقصد صرف اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنا تھا، عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے اور انسانی حقوق بے معنی ہوچکے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود سے حراست میں لیا گیا، وہ کوٹلی ستیاں گئے تھے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں