تھیٹر میں کم عمر لڑکے کی ویڈیو وائرل، عظمیٰ بخاری کے حکم پر کارروائی

لاہور(شہرنامہ نیوز)کم عمر لڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل پر وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایت تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ایک کم عمرلڑکا پنجاب کے ایک تھیٹرمیں ڈانس پرفارمنس دیکھتے ہوئے نظر آیا۔ویڈیوسامنے آنے کےبعد پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر متعلقہ تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔حکام کےمطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھیٹر کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی شروع کردی گئی ہے، مزید کارروائی بھی جاری ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں