پنجگور اور چاغی میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نےآپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جہاں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پنجگورکے علاقےگوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 دہشتگرد مارے گئے جب کہ امین آباد اور سیاہ چنگ میں آپریشنز کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں جہاں ہلا ک دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں