کوہاٹ(شہرنامہ نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گزشتہ روز پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے بعد سرچ اینڈ کلیئرنس اپریشن مکمل کرلیا گیا۔حکام نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے 20 گھنٹے بعد اپریشن مکمل کرلیا، سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد پولیس لائنز مسجد میں گھسنے والے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کل 8 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی ٹیمز اور سیکورٹی فورسز نے عمارات کے اہم حصوں کو کلئیر کروا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کی براہ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نےکی جب کہ پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔آئی جی پی نے کہا کہ خودکش بمبار نے قانون کے رکھوالوں کو نشانہ بنانے کو کوشش کی تاہم ناکام رہا۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خود جائے وقوعہ پر موجود رہے, جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کو لیڈ کیا، جی او سی کوہاٹ بھی موجود رہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات بھر کے آپریشن کے بعد کامیابی حاصل کی۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، جانباز جوان قوم کا فخر ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں، مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب دھماکے میں زخمی ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
کوہاٹ خودکش حملہ، فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 2 خودکش بمبار بھی ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







