تہران (شہرنامہ نیوز)ایران نے کوہاٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین، حکومت اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی پرزور مذمت کرتا ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
ایران کی کوہاٹ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







