اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ملک میں افراتفری اور تباہی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جنید اکبر اور پی ٹی آئی پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال غیر قانونی ہے اور حکومت انہیں سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
جنید اکبر اور پی ٹی آئی تشدد کی سیاست سے گریز کریں: عطا تارڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







