کترینہ کیف کے دفاع میں سلمان خان کھل کر بول پڑے

بمبئی(شہرنامہ نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے ان لوگوں پر تنقید کی جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کر رہے ہیں۔سلمان خان نے اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔سلمان نے کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی، ظاہری شکل اور دیگر معاملات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کسی کو نیچا دکھا کر پیسہ کمانا دراصل ایسے لوگوں کی تربیت اور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، مشہور شخصیات کو جسمانی ساخت، وزن، شکل و صورت، خاندان، پیشہ ورانہ ناکامیوں اور ماں بننے جیسے ذاتی معاملات پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور اداکارہ جب فلموں میں واپسی کریں گی تو دوبارہ خود کو فٹ کرلیں گی۔سلمان خان نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار رہتے ہیں وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو حق کیسے سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کترینہ کیف کو اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے دیا جانا چاہیے۔سلمان خان نے گفتگو کے دوران خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ مجھے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میری عمر 60 برس ہوچکی ہے، اس لیے میں ہمیشہ ’میں نے پیار کیا‘ کے ہیرو کی طرح نظر نہیں آسکتا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں