کولکتہ(شہرنامہ نیوز)نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد یاسر اور عبدالراوف شہید ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے خلاف ہیں۔
نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







