لاہور(شہرنامہ نیوز)سندھ فلمز اور جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم ’شیروز‘ تین کہانیوں کا مجموعہ ہے جس مین تین مختلف خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے، اس فلم کے ایک حصے ’گئیر اپ ‘ میں زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے ہدایتکار ثاقب خاں ہیں۔سات سال بعد بڑے پردے پر واپس آنے والی اداکارہ زارا نور عباس فلم کے حوالے سے کافی پر امید ہیں اور ان دنوں ’شیروز‘ کے پروموشنز میں مصروف ہیں۔ ادکارہ نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ان کے کردار کا نام بھی زارا ہے، زارا نے کہا کہ وہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے میں ایک ایسی افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی صلاحیتوں کو خاتون ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’مجھے پتا چلتا ہے کہ ایک بم ہے جو کہیں رکھا گیا ہے ، مجھے نہ صرف اس بم کو ڈسپوز کرنا ہے بلکہ اپنے آپ کو ثابت بھی کرنا ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں‘۔اداکارہ سے جیو ڈیجیٹل نے سوال کیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بنادیا جائے تو کیا کریں گی ؟اداکارہ نے جواب میں کہا کہ ’اگر مجھے موقع ملا تو خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے جتنے بھی کیسسز ہیں ان تمام مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں گی، میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے، جو بھی ملوث ہوگا اسے پھانسی دے دوں گی !‘۔ایک اور سوال پر کہ پولیس آفیسر بنیں تو کس سلیبرٹی کو گرفتار کریں گی؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ ’اگر گرفتار کرنا پڑے تو اپنے شوہر اسد صدیقی کو گرفتار کروں گی، ابھی تو وہ خوشی سے ساتھ رہ رہے ہیں مگر غصے میں بھی اسد ہی کو گرفتار کروں گی‘۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کمرے میں کس شخصیت کو بٹھائیں گی ؟ جس پر زارا نور عباس نے ادکار فہد مصطفی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یقیناً میں فہد مصطفیٰ کو بٹھاؤں گی۔
زارا نور عباس سات سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






