نیویارک (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کردیں یا انہیں دوبارہ پنپنے دیں۔قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آج ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور ہے، امریکا آگے بڑھ رہا ہے اور امریکا کا مستقبل پہلے سے بہت زیادہ روشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکا میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، آج امریکی سرحدیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں، امریکا میں آج 125 سال کے مقابلے میں قتل کی وارداتوں کی شرح کم ترین ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں نے امن کی باتیں کیں، میں نے امن کا قیام ممکن بنایا، امریکا میں غربت کی شرح ریکارڈ سطح تک نیچے آگئی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا تھا لیکن اب نہیں کرسکتا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران دنیا میں دہشتگردی کو پروموٹ کر رہا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباشریف بہترین شخص ہیں اور وہ ایک عظیم لیڈر ہیں ، وزیراعظم پاکستان نے کہا میں نے کروڑوں کی جانیں بچائیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پنے خطاب میں کہناتھا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی انتخابات کے فوراً بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا، ایران کی حکومت کمزور اور مایوس ہے، تمام ممالک ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ پیس کے لوگ بہت خاص اور اچھے ہیں،غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان ،قطر ،اردن اور دیگر ممالک شریک ہیں،میں نے دنیا 8جنگیں ختم کرائیں،میں کئی ایسی جنگیں ختم کرائی جو کئی سالوں سے جاری تھیں،پاکستان اور بھارت کی جنگ ختم کرائی ۔ روس اور یوکرین جنگ میں روزانہ 25ہزار فوجی مر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران دنیامیں بدمعاشی کرتاتھا،اب نہیں کرسکتا،آپریشن مڈنائٹ ہیمر سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچایا،ایران دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کیے، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا، صدیوں پرانے تنازعات کو ختم کرنےکی کوشش کی،میں نے دنیا میں قیام امن کیلئے کام کیا،دنیا بھر کے سرمایہ کار امریکا میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، امریکا کو سنہرے دورمیں واپس لے کر آیا، امریکا میں سیاحت کا شعبہ فروغ پا رہا ہے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا مستقبل روشن ہے،سابق حکومت نے امریکی معیشت کو مردہ بنا دیا تھا،امریکی فوج بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ہم نجی سیکٹرمیں بڑے پیمانے پر نوکریاں لائے، امریکی معیشت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، امریکا آج پہلے سے زیادہ طاقتورہے، امریکی معیشت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ان کا کہناتھاکہ وینزویلا میں کامیاب آپریشن کیا،وینزویلانے بڑے پیمانے پر تیل حاصل کر رہے ہیں اور فروخت کر رہے ہیں، میں بڑے فیصلے کرنے جا رہا ہوں، مجھے دوبارہ فیصلہ کرنا میں ایران کو تباہ کردوں یا نہیں، ایرانیوں کو معلوم نہیں میں تو مڈٹرم الیکشن نہیں لڑرہا، ایرانی دیکھنا چاہتے ہیں مڈٹرم الیکشن کے بعد میری پوزیشن کیا ہوتی ہے۔کیوبا کے وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران واک آوٹ کیا۔
ایران کے بارے میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







