ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ناگویا(شہرنامہ نیوز)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مکسڈ ڈبلز اور مینز سنگلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔ایشین گیمز مینز سنگلز اسکواش میں پاکستان کے نورزمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نورزمان نے کویت کے عمار التمیمی کو 0-3 سے ہرادیا۔پاکستان کے محمد عرفان نے بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، محمد عرفان نے سعودی عرب کے محمدالنسفان کو 0-3 سے ہرادیا۔کبڈی ایونٹ میں پاکستان آج اہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں