لاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی سفارتخانے سے لندن جانے کیلئے ویزا جاری کرنے کی درخواست کردی۔میرا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکارہ نے اپنی بہن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت نیویارک میں موجود ہوں، میں لندن سفارت خانے سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس لندن میں ہے اور اسے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، کینسر کی آخری اسٹیج ہے اور اس کی حالت کافی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور میرا بھائی بھی لندن میں موجود ہیں، میں اپنی بہن سے ملنا چاہتی ہوں، میری درخواست ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے ویزا جاری کیا جائے۔واضح رہے کہ میرا کے برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد تھی۔اس حوالے سے ان کی بہن شائستہ عباس کا کہنا تھا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی جس کی وجہ سے ان پر 10 برس کی پابندی لگی تھی جو اب مکمل ہوچکی ہے، میرا کی غلطی بہت معمولی سی تھی لیکن برطانوی حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا تھا۔
میرا کا برطانوی سفارتخانے سے خصوصی ویزا جاری کرنے کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







