ایشین گیمز: پاکستان کے شجر عباس 200 میٹر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ناگویا(شہرنامہ نیوز)ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) شاہجہان میر نے شجر عباس کو کامیابی پر مبارکباد دی۔شجر عباس پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پر 200 میٹر سپرنٹ کے سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں