پشاور(شہرنامہ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیاں دیے جانے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اگر ہماری پالیسیوں پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں صوبے میں امن لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو بٹھاکر پالیسی بنائیں اور اس پر عمل کریں، خیبرپختونخوا کو سیاست کی بھینٹ چڑھاناغلط ہے، پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیاں دیے جانے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبر پختونخوا کےعوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔
گورنر راج کی دھمکیوں سے مؤقف نہیں بدلوں گا، سہیل آفریدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






