دوحہ (شہرنامہ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئےقطرکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات سے واقف 3 ذرائع کے مطابق دونوں فریق اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، دونوں ممالک میں دوبارہ جنگ کےخدشات بڑھ گئے۔امریکی صدرٹرمپ مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران کیخلاف بڑی فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں، اخبارکے مطابق قطری ثالث نے نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ اوران کی ٹیم سے کئی گھنٹے مذاکرات کئے۔قطر کی جانب سے پیش کردہ دو صفحات پر مشتمل سمجھوتے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، قطری تجویز میں ایران کی ناکہ بندی اور جوہری پروگرام میں ٹھوس رعایتوں کے مطالبات شامل تھے۔ایگزیوس کے مطابق وائٹ ہاؤس مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے پرامید تھا، واشنگٹن سمجھتا ہے موجودہ صورتحال میں اسے سمجھوتے کی ضرورت نہیں۔
امریکا ایران مذاکرات پھر بے نتیجہ،نئی فوجی کارروائی کا خدشہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







