ڈاکٹر محمد شیراز علی کو اینٹی ڈوپنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

اسلام آباد ( نمائندہ شہرنامہ نیوز ) صدر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن محمد وقاص اور جنرل سیکرٹری تائش حسین طور کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد شیراز علی کو اینٹی ڈوپنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیاپاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن (PBSF) کے صدر محمد وقاص کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد شیراز علی کو فیڈریشن کے اینٹی ڈوپنگ کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس میں اینٹی ڈوپنگ امور کے حوالے سے پاکستان کے نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔ڈاکٹر محمد شیراز علی بصارت سے محروم کھلاڑیوں میں صاف، شفاف اور منصفانہ کھیل کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ اینٹی ڈوپنگ کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے وہ کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز میں اینٹی ڈوپنگ قوانین، عالمی ضوابط اور اخلاقی اقدار کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گےIBSA میں پاکستان کے نمائندے کے طور پر ڈاکٹر محمد شیراز علی بین الاقوامی سطح پر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کی نمائندگی کریں گے اور اینٹی ڈوپنگ سے متعلق مختلف پروگراموں، پالیسیوں اور آگاہی مہمات میں پاکستان کا مؤثر کردار اجاگر کریں گے۔صدر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن محمد وقاص نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد شیراز علی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اینٹی ڈوپنگ کے شعبے میں اہم خدمات سرانجام دیں گے اور پاکستان میں بلائنڈ اسپورٹس کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں