پاکستان کرکٹ میں بڑا فیصلہ، سلمان علی آغا ٹی20 کپتانی سے فارغ

کراچی(شہرنامہ نیوز) پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے کی ہوا چل پڑی۔ذرائع کے مطابق ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم ہوگیا، انہیں اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 ٹیم سے بھی آؤٹ ہوگئے ہیں، اب وہ صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹی 20 کے نئے کپتان کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان میں مقابلہ جاری ہے، حارث رؤف کے بعد شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شاہین آفریدی نےپاکستان کے لیے سب سے زیادہ 136اور حارث رؤف نے 133وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ایجبسٹن ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ ٹی 20 اور ون اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور سری لنکا 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 کھیلیں گے۔واضح رہے کہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلاجائےگا، تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان ،انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں