شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا عزمِ استحکام وژن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، اور اس عزم کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل اور 2 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، صدر زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں