پشاور(شہرنامہ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق ایمرجنسی اورگورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی،وزیراعلیٰ ہاؤس میں کسی کوداخلے کی اجازت نہیں تھی،وہاں تعینات عملے کی تعداد بھی محدود کر دی گئی تھی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فخر عالم کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنیژن سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو او ایس ڈی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو خیبرپختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا سے چار پولیس افسروں کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ گریڈ 20 کے ہمایوں مسعود سندھو، فصیح الدین، عرفان طارق اور گریڈ 18 کے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے چار نئے پولیس افسروں کو خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا ہے۔ گریڈ 18 کے پنجاب سے سعد آفریدی، بلوچستان سے اعتزاز عارف، اسلام آباد سے محترمہ پری گل اور سندھ سے لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ کاشف آفتاب عباسی کو خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس میں تعینات محمد یحییٰ خانزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے خواجہ محمد سکندر ذیشان کو بھی خیبر پختونخوا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کوئٹہ سے میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بدانی کا بھی خیبرپختونخوا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری کا دعویٰ، نئے چیف سیکریٹری تعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






