ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 12 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی، پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی

ریاض(شہرنامہ نیوز) حوثیوں کے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں بارہ افراد جاں بحق اور تین سو نو زخمی ہوگئے۔سعودی سول ڈیفنس نےہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی،جاں بحق افراد میں چارسعودی اور دو بنگلا دیشی شہری شامل ہیں،حملےمیں امریکا،مصر، اردن، شام، فلسطین اورسوڈان کا ایک،ایک شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔سعودی اتحاد نےحملےکو دہشت گردی اور جنگی جرم قراردیتےہوئےجوابی کارروائی کا اعلان کردیا،سعودی حکام کےمطابق الخرج گورنریٹ کی جانب داغاگیابیلسٹک میزائل تباہ کردیاگیا،دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک پروجیکٹائل بھی گرا۔دوسری جانب خلیج تعاون کونسل نےحوثیوں کےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ سعودی عرب کی سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک کی سلامتی ہےوزیراعظم شہبازشریف نےریاض کےکنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحوثی ملیشیا کےحملےکی شدیدمذمت کرتےہوئےجاں بحق افراد کےاہلخانہ سےدلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کےلیےدعا کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں،ایسے حملےعلاقائی امن و استحکام کے لیےسنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان سعودی عرب، اس کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں