قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی، ایوان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی۔اس موقع پر اپوزیشن نےکے پی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرےلگائے۔قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے 4گھنٹے سے زائد بحث کی بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق اور منظوری کے لیے وزیر پارلیمانی امور نے قرارداد ایوان میں پیش کی گئی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد پر بحث کا آغاز کرا یا، وزیر پارلیمانی امور نے ایمرجنسی کی توثیق سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ وزیر پارلیمانی امور نے خیبرپختونخوا سے متعلق صدارتی فرمان ایوان میں پڑھ دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی 6 ماہ بعد بحال ہوجائے گی۔ اسمبلی اپنا لیڈرخود منتخب کرے گی، دوبارہ حکومت بن جائے گی۔مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی خلا پر کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دے رہی تھی، گورنرراج دہشتگردی کے خاتمے تک رہے گا۔ جلد پورے صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا جائےگا۔راناثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی مفاد کیخلاف کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائےگی، سیاسی سرگرمی کریں تو اجازت ہونی چاہیے لیکن وہ سیاسی ایکٹ کرتے نہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں