پشاور اسکول حادثہ ، ناقص تعمیر اور انتظامیہ کی غفلت کا انکشاف

پشاور(شہرنامہ نیوز) پشاور اسکول حادثے میں ناقص تعمیر اور انتظامیہ کی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔پشاور میں دیر کالونی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے سے متعلق پولیس رپورٹ مرتب کرلی گئی،رپورٹ کےمطابق 15 اکتوبرکو صبح 9 بجکر 5 منٹ پر تھانہ آغا میرجانی کواسکول کی چھت گرنےکی اطلاع ملی، جس پر ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے۔پولیس رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ اسکول کی عمارت پرانی اور ناقص تعمیر کے باعث چھت منہدم ہوئی، عمارت کے انفرا اسٹرکچر سے متعلق شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔واقعےکا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،چھت گرنے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں