ایک ملک پر حملہ تینوں پر تصور ، سعودیہ، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ

ریاض(شہرنامہ نیوز)ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان “معاہدۂ مکہ” کے نام سے نیا سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا۔تینوں رہنماوٴں نے تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور دیرینہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط کیے۔سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ترک صدر اور پاکستانی وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں