کراچی(شہرنامہ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئین کے مطابق صوبے بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے، جن کو لگتا ہے سسٹم تباہ ہو گیا وہ تھر پارکر کا معائنہ کر لیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے متعدد بار نئے صوبے بنانے کی مخالفت کی، نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں، پاکستان بے پناہ معدنی دولت سے مالا مال ہے لیکن معدنی دولت سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیتیں ناکافی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے کو کھولنے کیلئے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور بہتر ماحولیاتی پالیسی ناگزیر ہے، نایاب معدنیات کے وسیع ذخائر سے استفادہ نہیں کیا جا سکا۔
صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے: مراد علی شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







