بٹگرام ،اراضی تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی

بٹگرام (شہرنامہ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے دیرینہ تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات کو ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں کوہستانی قوم کے تین جبکہ قوم گیلال آلائی کے 4 نوجوان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اراضی کی ملکیت کا تنازع کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے، جبکہ ماضی میں بھی اس معاملے پر کشیدگی اور تصادم کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں