چترال، سوات اور ملاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے بٹ خیلہ اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ سوات اور ملحقہ علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں