راولپنڈی ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، اہم تنصیبات پر فول پروف انتظامات

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) ملکی حالات کے تناظر میں سیکورٹی یقینی بنانے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت کر دی گئیراولپنڈی ریڈ زون میں اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے بھی فول پروف اقدامات کیے گئے۔ مال روڈ سے اولڈ ایئرپورٹ تک 8 مختلف مقامات پر خصوصی پولیس پکٹس قائم کر دی گئیں۔ایم ایچ چوک، ٹی ایم فلیش مین چوک اور صدر میٹرو اسٹیشن پر پولیس پکٹس قائم کی گئی جبکہ ٹی اینڈ ٹی چوک، ارے بازار روڈ، 22 نمبر چونگی اور شالیمار چوک معرکہ حق اسکوائر پر بھی پکٹس قائم کر دی گئی۔پولیس پکٹس پر 12، 12 گھنٹوں کی دو شفٹوں میں 24 گھنٹے اہلکار تعینات کیے گئے۔ راولپنڈی ریڈ زون کو 4 سیکٹرز میں تقسیم کرکے 24 گھنٹے مسلسل موبائل پولیس گشت کا بھی انتظام کیا گیا۔پولیس کے ساتھ ایلیٹ کمانڈوز بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، مال روڈ سے اولڈ ایئرپورٹ تک بھی اہم مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں