کویت میں ایرانی ڈرون حملے کا دعویٰ، دو اطالوی شہری ہلاک، ایران کی تردید

کویت سٹی(شہرنامہ نیوز)کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں جرمن دفاعی کمپنی کے لیے کام کرنے والے دو اطالوی ٹیکنیشن ہلاک، ایک پاکستانی اور ایک کویتی شہری زخمی ہوگیا۔کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان کا کہنا ہے کہ کویت پر ایران کے ڈرون حملے میں زخمی 2 اطالوی شہری دوران علاج دم توڑ گئے، فضائی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی کارروائی کی تھی۔ترجمان سعود العطوان نے کہا کہ ڈرون طیاروں کے ملبے گرنے سے ایک پاکستانی، ایک کویتی اور 2 اطالوی زخمی ہوئے تھے، کویت کے فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرکے ایران کے متعدد ڈرون طیارے مار گرائے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں اطالوی شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں افراد جرمن دفاعی کمپنی کے ٹیکنیشن تھے۔دوسری جانب ایران نےحملے کی تردید کردی۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کویتی اور اطالوی ہم منصب سے رابطہ کیا۔ مشترکہ تحقیقات کےلئےتعاون کی پیشکش کی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں