اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے جس میں جوہری امور اور پابندیوں سے متعلق آئندہ مرحلے کے لیے 4 ورکنگ گروپس تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق 4 ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے جن میں پابندیوں کے خاتمے، جوہری امور، تعمیر نو اور اقتصادی ترقی، اور نگرانی و عملدرآمد کے شعبے شامل ہوں گے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اہم اور جامع پیش رفت حاصل ہوئی، چار ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق ہوا، فنی سطح پر مذاکرات کے عملی طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کاروں نے فیصلہ کیا کہ چار ورکنگ گروپس پابندیوں کے خاتمے کا گروپ، جوہری امور کا گروپ، تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کا گروپ اور نگرانی و نفاذ کا گروپ قائم کیے جائیں گے۔کاظم غریب آبادی کے مطابق معاہدے کے تحت آئندہ مذاکرات ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے، کمیٹی میں ایران کی جانب سے باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہوں گے، کمیٹی میں امریکی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، پاکستان و قطر کے وزرائے اعظم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات مکمل ، 4 ورکنگ گروپس تشکیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







