تہران(شہرنامہ نیوز)اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا، اگر اسرائیل خود نہیں نکلتا تو وہ شکست سے دوچار ہوکر بھاگےگا، ایران کا سخت انتباہ ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کردی، بیان میں کہا گیا کہ لبنانی سرزمین استقامت اور مزاحمت کا میدان ہے، اسرائیل کو یہاں سے نکلنا ہوگا۔رجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے ایم او یو سے متعلق امریکا کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں، امریکا کو ایم او یو کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہئے، امریکا کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ نیٹو سیکرٹری جنرل کا بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ نیٹو نے خودمختار ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ میں حصہ لیا، نیٹو کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور سپیکر باقر قالیباف کا بھی کہنا تھا کہ امریکی دعوے غلط ہیں، ایران اپنے غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی اجناس خریدنے پر خرچ نہیں کرے گا۔
اسرائیل کو لبنان سے نکلنا ہوگا، شکست سے دوچار ہوکر بھاگےگا، ایران کا سخت انتباہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






