بمبئی(شہرنامہ نیوز)بھارتی اداکار راہول رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادیوں میں رقص کرکے 2 سے 4 لاکھ بھارتی روپے کمالیتے ہیں۔بگ باس سیزن ون کے فاتح اور بھارتی اداکار راہول رائے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایاکہ وہ 2020 میں برین اسٹروک (فالج) کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں معاشی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔دوران گفتگو راہول رائے سے سوال کیا گیا کہ وہ شادیوں میں ڈانس کیوں کرتے ہیں؟ راہول نے شادی کی تقریبات میں اپنی ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید سے متعلق بتایا کہ ‘مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، میرے اخراجات ہیں اور اس کیلئے مجھے پیسوں کی ضرورت ہے’۔اداکار نے بتایا کہ ‘2020 میں برین اسٹروک کے بعد میرے لیے کام کرنا مشکل تھا، جب سے اب تک میں اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے جو کرسکتا تھا میں نے کیا ، میں شادیوں میں ڈانس کر کے 2 لاکھ یا 4 لاکھ روپے کما لیتا ہوں، مجھے ٹرول کرنے والے لوگ نہیں جانتے کہ مجھے پیسے چاہئیں، فالج نے میرے کیرئیر پر گہرا اثر ڈالا اور گزشتہ چند برسوں کا زیادہ تر وقت صحتیاب ہونے میں گزرگیا جس کے باعث میں اتنا کام نہیں کر سکا جتنا کرنا چاہتا تھا تاہم 60 سال کی عمر میں اپنی سلطنت دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کررہا ہوں’۔دوران گفتگو راہول رائے نے اپنے بھائی کے ساتھ 30 لاکھ روپے سے متعلق قانونی تنازع اور اپنی طلاق کے بعد کی مالی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی۔راہول کے مطابق علیحدگی کے دوران انہوں نے اپنے اثاثے اہلیہ کے نام منتقل کردیے تھے جس کے بعد اب میں مالی حالات کو دوبارہ بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
برین اسٹروک کے بعد مالی مشکلات کا سامنا، راہول رائے نے آمدن کا ذریعہ بتادیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







