کراچی(ویب ڈیسک)اٹلی کے شہر وینس میں ایک فرانسیسی خاتون سیاح اپنے کسی عزیز کی راکھ سینٹ مارک بیسن کے پانیوں میں پھینکنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔وائرل ہونے والی حیران کن ویڈیو میں نامعلوم خاتون کو ایک تھیلی خالی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں بظاہر انسانی راکھ موجود تھی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کشتی سان جورجیو میجوری کے قریب سے گزر رہی تھی۔ایک دوسرے مسافر نے یہ منظر پبلک ستی واٹر بس میں سفر کے دوران ریکارڈ کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عزیز کی راکھ پانی میں بہانا مہنگا پڑ گیا، خاتون زیرِ تفتیش
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






