میکسیکو(شہرنامہ نیوز) مصر نے فیفا سے ارجنٹینا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کے ریفریز کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ مصری فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور دیگر کو ورلڈکپ سے باہرکرنےکا مطالبہ کردیا۔ مصری فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ ریفری اور وی اے آر نے سنگین غلطیاں اور دوہرا معیار اپنایا، جس کے باعث مصرکو ورلڈکپ سے باہر ہونا پڑا۔ مصری فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا سے ریفری اور وی اے آر حکام کے خلاف تحقیقات اور ورلڈکپ سے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔ مصری فٹبال فیڈریشن نے الزام عائد کیا ہےکہ ریفریز نے متعدد مواقع پر ویڈیو ریویو سے گریز کیا اور واضح غلط فیصلے کیے، مصرکی ٹیم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے، فیفا اس معاملےکی مکمل تحقیقات کرے۔ مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔ بعد ازاں ارجنٹینا نے دوسرے ہاف میں 3 گول کرکے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مصر نے فیفا سے فرانسیسی ریفری کو ورلڈکپ سے باہرکرنےکا مطالبہ کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







