نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن ہیں۔ گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) میں انسدادِ پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کے دوران وفد کو ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات، حکمت عملی اور حالیہ پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومتِ پاکستان کی مؤثر قیادت اور مضبوط عزم کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ آئندہ 6 ماہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ وفد نے اس موقع پر پولیو وائرس کے خاتمے کی مہم کے ساتھ ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بچوں کو قابلِ انسداد بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے صحت عامہ کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ،آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن ہیں، نیشنل ای او سی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






