اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چیٹ جی پی ٹی دنیا کا مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ ہے جس کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔اب اس میں ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔اس فیچر کے تحت صارفین اپنی حساس تفصیلات پر مبنی چیٹ کو پن کوڈ یا فنگر پرنٹ اسکین سے لاک کرسکیں گے تاکہ کوئی اس تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسے ایسے افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی ڈیوائسز دیگر افراد سے شیئر کرتے ہیں۔یہ فیچر واٹس ایپ کے چیٹ لاک کی طرح ہی کام کرتا ہے، یعنی چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ کی جانے والی حساس یا ذاتی گفتگو کو 4 ہندسوں کے پن کوڈ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی کے لاک کرسکتے ہیں۔جب کسی چیٹ کو لاک کیا جائے گا، تو وہ عام ہسٹری، پن چیٹس اور سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آتی۔اس تک رسائی پراجیکٹس میں لاکڈ چیٹس کے فولڈر میں ہوتی ہے۔چیٹ جی پی ٹی میں پہلے ہی عارضی چیٹس کا فیچر دستیاب ہے جس میں موجود مواد چیٹ کلوز ہوتے ہی ڈیلیٹ ہو جاتا ہے اور چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ میں بھی نظر نہیں آتا۔البتہ لاک چیٹس میں حساس تفصیلات کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین سمیت گو، پلس، پرو، بزنس، انٹرپرائز اور ایجو پلانز کے سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔
چیٹ جی پی ٹی میں حساس چیٹس لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






