دوبئی(شہرنامہ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولرز اسیتھا فرنینڈو کو جرمانہ کردیا۔ آئی سی سی نے یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔خیال رہے کہ سری لنکا کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جب کہ یشسوی جیسوال نے اسیتھا کے ساتھ فزیکل ہونے کی کوشش کی تھی۔
یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کو میچ فیس کا 25،25 فیصد جرمانہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







