ٹانک (شہرنامہ نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل شیخ اتار کے علاقے گاؤں جیوس میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ورکرز کو اغوا کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو ورکرز کا اغوا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، پولیوورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کیلئے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ مغوی پولیو ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ٹانک میں 4 پولیو ورکرز اغوا، گورنر کا فوری بازیابی کا حکم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






