4,700 سال قدیم جہاز کے ملبے نے ماہرین کو حیران کردیا

انقرہ(شہرنامہ نیوز)ترکی کے ساحل کے قریب دنیا کے قدیم ترین بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا ہے۔ماہرین کےمطابق بحری جہازکا ملبہ 4,400 سے 4,700 سال قدیم ہوسکتا ہے،یہ اس دور کی بات ہے جب مصر کے اہرام تعمیر ہورہےتھے،جہازکا لکڑی سےبنا ڈھانچا وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہوچکا،تاہم سامان کی نقل وحمل کے لیے رکھے گئے مٹی کے برتن اب بھی سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ کاکہنا ہےکہ بعض برتنوں میں آج بھی ان اشیا کے آثار محفوظ ہیں جو ہزاروں سال پہلے ان میں رکھی گئی تھیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں