میران شاہ (شہرنامہ نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں جس دوران رکشے میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والےخارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اخلاقی اقدارکے منافی اورخواتین کی حرمت کے استحصال کا بھی باعث ہے، خارجی دہشت گرد اوچھے اورگھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بزدل خوارج کے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اوربارودی مواد رکھنے کے شواہد ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بناتے ہیں۔
خواتین کا بھیس دھار کر فرار ہونے کی کوشش ناکام، شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گرد ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







