فریال گوہر کا جذبۂ ہمدردی، سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر

اسلام آباد (شہرنامہ شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ فریال گوہر نے کینسر، آتش زدگی اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منفرد قدم اٹھاتے ہوئے اپنا سر منڈوا لیا۔اداکارہ نےڈیپلیکس اسمائل اگین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سرمنڈوانے کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکی،انکے اس اقدام کا مقصد ان خواتین کی مشکلات کو اجاگر کرنا ہےجو بیماری یا حادثات کے باعث اپنے بالوں اور ظاہری حلیے میں تبدیلی کا سامنا کرتی ہیں۔فریال گوہرپاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں،وہ ’بند گلی‘، ’اڑان‘،’وصال‘، ’چاند گرہن‘ اور’چاندنی راتیں‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔واضح رہےکہ چند روز قبل اداکارہ اپنی سابقہ ازدواجی زندگی میں مبینہ ذہنی اور جسمانی تشدد کے تجربات پر گفتگو کے باعث بھی خبروں میں رہی تھیں،اب ان کے اس اقدام کو متاثرہ خواتین کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں