جرمن کمپنی کا پاکستان کےلیے فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) جرمن کمپنی کا پاکستان کے دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن کمپنی کی نامزدگی قبول کرلی۔ملکی ایوی ایشن انڈسٹری میں اہم پیشرفت سامنےآگئی۔ جرمن ایئرلائن یو ایس سی نے پاکستان میں فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری کرلی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ کی نامزدگی قبول کرلی ہے، جس کے بعد جرمنی اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشنز کیلئے اہم ریگولیٹری مرحلہ مکمل ہوگیا۔جرمن ایئرلائن پاکستان کے دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نئی ایئرلائن کی آمد سے فضائی مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے اور دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں اضافے کی توقع ہے۔ایئرلائن کے آپریشنز سے سیاحت، طیاروں کی لیزنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور مقامی بھرتیوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کیلئے دیگر آپریشنل منظوریوں کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں