ڈھاکہ میں چوتھی میڈان پاکستان نمائش میں شرکت کرینگے، گورنر سندھ

ڈھاکہ میں چوتھی میڈان پاکستان نمائش میں شرکت کرینگے، گورنر سندھ
اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ ایگزی بیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس کی قیادت وفد جس میں چیئرمین فہد برلاس ، وائس چیئرمین کاشف واحد، مدثر نذیر،شمریز اقبال،ارم شہزاد نے سندھ ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر سید محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں بانی چیئرمیں خورشید برلاس نے ملکی اور غیر ملکی ہونیوالی نمائشوں جس میں اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، کراچی اورسعودی عرب، یو کے ، بحرین،بنگلہ دیش میں ہونے والی نمائشوں کے بارے میں بتایا چوتھی میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس کانفرنس ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 22 سے26 ستمبر2026 ءکوانٹرنیشنل کنونشن سٹی بسوندھرا آئی سی سی بی ڈھاکہ بنگلہ دیش میں بطور چیف گیسٹ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کو خصوصی دعو ت دی جنہیں گورنر سندھ نے قبول کیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ اس نمائش میں ضرور شرکت کرینگے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل انڈسٹری،فوڈ پراڈکٹس،برقی آلات،کچن کا سامان/،صارفین کی مصنوعات،جوتے،گھریلو سامان،فرنیچر اورجواہرات اور زیورات، ماربل اور شیشہ،کھیلوں کا سامان،خدمات فراہم کرنے والے،فیشن اور فیبرکس،سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت ،مشینری اور آلات،پینٹ، وارنش اور کیمیکل،ایچ وی اے سی آر،سینیٹری کے سامان اور فکسچر،دستکاری کی مصنوعات اور دیگر شعبوں سے وابستہ نمائش کا حصہ بنیں گے۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کی جانب سے کئے جانے والے ایونٹس کو سراہا۔ اور ملکی ترقی میں کی جانیوالی نمائشوں کے ذریعے معیشت کے فروغ میں کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مکمل یقین دہانی کروائی کہ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والی چوتھی پاکستان میڈ ان پاکستان ایگزبیشن میں بھرپور تعاون کرینگے یہ ایک اچھا اقدام ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی بہت ضرورت ہے ۔، پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی کہنا تھا کہ ہم ان تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو تجارت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔ چیئرمین فہد برلاس نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں بہت مانگ ہے بنگلہ دیش میں پاکستانی مصنوعات کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ نمائش کا اصل مقصد پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے ہم امید کرتے ہیں یہ نمائش اس تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ آخر میںپاکستان ایسوسی ایشن اینڈ ایگزی بیشن انڈسٹری کی جانب سے بانی چیئرمین خورشید برلاس ، چیئرمین فہد برلاس نے سید محمد نہال ہاشمی کو بنگلہ دیش نمائش کا کتابچہ اور دعوت نامہ بھی پیش کیااس موقع پر وائس چیئرمین کاشف واحد، مدثر نذیر،شمریز اقبال،ارم شہزاد بھی موجود تھے۔

خبر پر اپنی رائے دیں