اسلام آباد(نمائندہ شہرنامہ )ا لیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبر پختونخواہ او ر دارالخلافہ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کیس کی سماعت ہوئی ۔ خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کیس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخواہ اور دارالخلافہ اسلام آباد کے کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آبادالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نےبریف کیا کہ صوبائی حکومت 23 اضلاع کےنقشہ جات پہلے ہی الیکشن کمیشن کو مہیا کر چکی ہے اور کمیشن ان اضلاع میں حلقہ بندی کا کام بھی مکمل کر چکا ہے البتہ کمیشن کے یکم جولائی 2026 کے آڈر کی تعمیل میں بقایا تمام 15اضلاع جن میں خیبر ، کرک، ہنگو ، ڈیرہ اسماعیل خان ، باجوڑ،پہاڑپور، مانسہرہ ، ، چترال اپر ، شانگلہ ، مالا کنڈ ، کرم ، ساوتھ وزیرستان اپر، ساوتھ وزیر ستان لوئر، سوات اور برسوات کے نقشہ جات الیکشن کمیشن کومہیا کر دئیے گئے ہیں ۔ مذکورہ اضلاع میں سے 7 اضلاع کے نیبر ہوڈ کونسلزاور ویلج کونسلز کے نوٹیفکیشنز بھی الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیئے گئے ہیں ۔ جبکہ 8نئے اضلاع کے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد مہیا کر دیئے جا ئیں گے ۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی جن 8اضلاع کے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے نوٹیفکیشن ابھی تک الیکشن کمیشن کو نہیں دیئے گئے وہ بھی کیس کی اگلی سماعت مورخہ 28جولائی سے پہلے مہیا کر یں تاکہ الیکشن کمیشن ان تمام اضلاع میں حلقہ بندی کے کام کا آغاز کر سکے اور صوبہ میں بروقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دوران سماعت بریف کیا کہ ٹاون کارپوریشنز کی حدود کا نوٹیفکیشن اور ہر ٹاون کارپوریشن میں یونین کونسلوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن کی سمری وزیراعظم آفس کابینہ کی منظوری کے لئے بھجوائی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کل مورخہ 6جولائی 2026ء کو مذکورہ بالا سمری کی بذریعہ سرکولیشن کابینہ کی منظوری کی اجازت دی ہے ۔مذکورہ بالا دونوں کیسوں کی دوبارہ سماعت 28جولائی 2026ء کو ہوگی تاکہ آج کی سماعت میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا سکے ۔
اسلام آباد اور کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کیس کی سماعت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







