پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت کانئے طریقہ کار پر غور،پمپ اونرز کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع ہے، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گا۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک نیا طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت قیمتوں کے حتمی تعین میں حکومت کا اپنا کردار نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس مجوزہ نظام کے تحت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ہر رات موٹر اسپرٹ (ایم ایس/پیٹرول)، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)، لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او)، اور مٹی کے تیل (کے او) کی قیمتوں کا تعین کرنے کی واحد ذمہ دار ہوگی، اور یہ تبدیل شدہ قیمتیں روزانہ رات 12 بجے سے لاگو ہوں گی۔
دوسری جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کے اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈیلی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کے اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈیلی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اپنی پریس ریلیز میں اس نے کہا کہ ایسوسی ایشن واضح طور پر یہ اعلان کرتی ہے کہ ڈیلی پرائس میکانزم ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں۔ پہلے ہی ہفتہ وار قیمتوں کے نظام نے پٹرول پمپ مالکان کے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاک مینجمنٹ، مالی منصوبہ بندی اور کاروباری استحکام میں سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ڈیلی بنیادوں پر قیمتوں کا تعین اس بحران کو مزید بڑھا دے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں