اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(شہرنامہ نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خبر پر اپنی رائے دیں