اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے معاملے پر دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت،درخواست سماعت کیلئے مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






