واشنگٹن(شہرنامہ نیوز)امریکا نے ایران کے مختلف اداروں کے ایک روز بعد ایئرلائن ماہان ایئر کے معاون انٹرنیشنل نیٹ ورک پر پابندی عائد کردی۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ماہان ایئر کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ایرانی فضائی کمپنی ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ہتھیار اور ڈرونز کی منتقلی میں استعمال ہوتی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان میں کہا کہ اس نے چین، بھارت، روس اور ایران میں موجود 6 اداروں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، ان میں کئی ایسی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو امریکا اور یورپی یونین کی پابندیوں کا شکار اس ایئرلائن کے لیے سیلز ایجنٹس کے طور پر کام کرتی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ وہ ایک ایسی فرنٹ کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے جو پاسداران انقلاب سے منسلک ہے اور جس نے جنگ کے دوران ایران کی متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں معاونت کی ہے۔
ہتھیار اور ڈرونز کی منتقلی کا شبہ، امریکہ نے ماہان ایئر کے معاون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکر دیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







