سونے،چاندی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(شہرنامہ نیوزؔ) سونے اور چاندی کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 080ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 30ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے کے اضافے سے 3لاکھ 69ہزار 029روپے ہوگئی۔ دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 79سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 15سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 79روپے کے اضافے سے 6ہزار 294روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 68روپے کے اضافے سے 5ہزار 396روپے کی سطح پر آگئی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں