تہران (شہرنامہ نیوز)ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے حالیہ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ایک عارضی محفوظ راستے کے قیام کے حوالے سے عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے محض عمان کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا کافی نہیں ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے تب تک اس اہم سمندری راستے کی صورتحال جوں کی توں برقرار رہے گی۔
ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عمان کے ساتھ اہم رابطے جاری ہیں، اسماعیل بقائی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






