پشاور (شہرنامہ نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں مارٹر گولہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خانہ بدوشوں کی خیمہ پر مارٹر گولہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچی، زخمیوں میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جنوبی وزیرستان: خانہ بدوشوں کے خیمے پر مارٹر گولہ گرنے سے3 افراد جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







